آج میں نے اپنی زندگی کی سب سے انوکھی بیٹنگ دیکھی جب ہماری ٹیم کے پہلے 3 اسٹپڈ کھلاڑی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ ابتدائی اوورز میں، جبکہ گیند بالکل نئی تھی اور دونوں جانب سوئنگ بھی ہو رہی تھی تو ایسے میں گڈ لینتھ پر پڑنے والی گیندوں کو بیک فٹ پر جا کر کٹ شارٹ کھیلنے کی کوشش کی اور پویلین لوٹ گئے۔
خاص طور پر محمد حفیظ کو آؤٹ کرنے کے بعد ساؤتھ افریقن باؤلر خود حیران رہ گیا اور اس نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر اپنی ہنسی ضبط کی۔
انکے بعد ایک ڈفر نے آف سٹمپ سے باہر جاتی شارٹ پچ کیند کو بیک فٹ پر کھیلنے کی بجائے فرنٹ فٹ پر آکر لیگ سائیڈ کی طرف ایک آسان سا کیچ پکڑا دیا،
انکے بعد ہماری ٹیم میں شامل 4/5 کپتانوں میں سے ایک نے وائیڈ کی لائن سے بھی ایک میٹر باہر جاتی گیند کے ساتھ پنگا لینے کی کوشش کی جس پر موصوف اسٹمپ آؤٹ ہوئے اور پاکستان کو ایک سکور بھی ملا،
آج ہمارے 2 کھلاڑی وائیڈ بال پر آؤٹ ہوئے جس پر پتہ نہیں ساؤتھ افریقنز کو مبارک باد دی جائے یا ان گیندوں پر ایک ایک رن حاصل کرنے پر پاکستانی ٹیم کو؟
آئیے اگر آپکے پاس قومی ٹیم کو دینے کے بعد گالیوں کا سٹاک ختم ہوگیا ہو تو پھر میچ دیکھیں اور کسی معجزے کا انتطار فرمائیں اور اگر آپ میں اتنا ٹیمپرا منٹ نہیں ہے تو پھر چپ چاپ نیند کی 2 گولیاں کھا کر سو جائیِں۔
علی احمد چوہدری

No comments:
Post a Comment